نیشنل

کچرہ کنڈی میں ملا 5 لاکھ کا ہیروں کا نیکلس

نئی دہلی۔ کچرہ کنڈی میں صفائی کرمچاریوں کو پانچ لاکھ روپے مالیتی ہیروں کا نیکلس ملا۔ یہ واقعہ چینئی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقامی دیوراج نامی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پانچ لاکھ روپے کا ڈائمنڈ نیکلس بنوایا تھا

 

حال ہی میں کچرہ پھینکنے کے دوران ڈائمنڈ نکلیس کا باکس بھی کچرے کے ساتھ پھینک دیا گیا، تاخیر سے اس خاندان کو اس بات کا علم ہوا اور انہوں نے چینئی میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قائم کیا۔ کارپوریشن کے عہدیداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے بعض صفائی کرمچاریوں کو ڈمپنگ یارڈ روانہ کیا اور وہاں تلاشی لی گئی جس پر کچرے میں ڈائمنڈ نیکلس بر آمد ہوا۔ چینئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے اسے مالک کے حوالے کر دیا

 

جس پر وہ کافی خوش ہو گیا اس شخص نے کارپوریشن کے عہدیداروں اور کچرہ میں نکلیسٹ ڈھونڈنے پر صفائی کرمچاریوں سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button