جنرل نیوز
کورٹلہ کے دو نوجوان محمد عمران اور محمد رومان کا خون کا عطیہ دینے میں ریکارڈ

کورٹلہ 30 /سپتمبر(واسق الرحمن )محمد عمران اور محمد رومان جو شہر کورٹلہ سے تعلق رکھتے ہے جو حاملہ خواتین اور ایسے افراد جنہیں خون کی سخت ضرورت ہوتی ہے ایسے وقت میں محمد عمران اور رومان ہمیشہ ایسے افراد کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔محمد عمران جنہوں نے اب تک 26افراد کواور محمد رومان چھ مرتبہ خون کا عطیہ پیش کیا۔اس مو قع پر کورٹلہ بلڈ ڈونرس یوتھ ممبران عامر خان‘شاہ خان‘واجد‘عتیق‘شانو‘ریاض الدین‘عبدالرشید نے ان دو نوجوانوں کے جذبہ کی ستائش کی۔اور بیمار افراد کیلئے خون کا عطیہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔