تلنگانہ

رورل پولیس اسٹیشنن نظام آباد کے حدود میں واقع خانہ پور میں کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد

46 موٹر سیکلس، 7 آٹوز ضبط۔ عوام سے بہتر تعلقات پولیس کا مقصد: اے سی پی ڈی اروند بابو کی میڈیا کانفرنس 

نظام آباد:30/ ستمبر (اُردو لیکس) عوام کے ساتھ بہتر تعلقات اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے شعور بیداری کی جاتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی اروند بابو نے آج رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع خانہ پور میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ کے 46موٹر سیکل اور 7 آٹوز کو ضبط کیا گیا۔ اروند بابو نے کہا کہ موٹر گاڑی چلانے والے افراد ٹرافک قوانین کی پابندی کریں ہیلمٹ کا باقاعدی کے ساتھ سفر کے دوران استعمال کریں۔ گاڑیوں کے دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور سائبر کرائم کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کا شکار نہ بنے۔ بینک کی معلومات فراہم نہ کرے۔ گانجہ و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال نہ کرے جو صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لون ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرے اور اجنبی افراد کو آن لائن کے ذریعہ اپنی معلومات فراہم نہ کرے۔ بچوں کو سیل فون نہ دے۔ لکی ڈرا کے نام پر کسی کو بھی پیسے نہ دے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کسی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر ڈائیل 100 یا 1930 پر مطلع کریں۔

 

غیر شناخت شدہ افراد کو کرایہ پر گھر فراہم نہ کرے نئے افراد کو گھر کرایہ پر دینے پر ان کے تمام تفصیلات حاصل کریں۔ جرائم سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی کالونیوں میں سی سی کیمرہ نصب کریں جس کے ذریعہ جرائم کی روک تھام میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔ غیر سماجی عناصر کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں تاکہ ان کی کونسلنگ کی جاسکے۔ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے پر ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آج اس کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام میں اے ایس پی وینکٹیشور راؤ،3 سرکل انسپکٹر س، 10 ایس آئیزکے علاوہ 105 پولیس ملازمین کے علاوہ ڈیویژن نمبر 1 کارپوریٹر کے گنگادھر کے علاوہ مقامی عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button