جنرل نیوز

ریاست تلنگانہ میں آئمہ و موذنین کے چار ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کرنے کا وقف بورڈ اور حکومت سے مطالبہ

اوٹکور: 30 ستمبر (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ میں آئمہ و موذنین کے چار ماہ سے اعزازیہ کی رقم جاری نہیں کی گئی ہے ۔ حافظ و مولوی عبدالرحمن جنرل سکریٹری مجلس اتحاد المسلیمین اوٹکور ٹاؤن نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوۓ اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ماہ جون 2022 تا ماہ ستمبر 2022 چار ماہ کے اعزازیہ کو جاری کرنے کا جناب مسیع الله وقف بورڈ چیرمن۔اور تلنگانہ حکومت کے چیف منسٹر مسٹر کے۔چندراشیکھر راؤسےپرزور مطالبہ کیا ہے۔کیونکہ کئ آئمہ و موذنین ان وظائف سے اپنا گھر کا کرایہ اور اپنے گھریلو کام کاج میں آتے ھیں۔ لہذا موصوف نے وقف بورڈ اور تلنگانہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فی الفورآئمہ و موذنین کے اعزازیہ کو جاری کرے۔تاکہ اپنی خوشحال زندگی گزارسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button