بزنس

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد کا کیا اضافہ۔ کار،ہوم اور پرسنل لونس مہنگے

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے جاریہ سال مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ ا س مرتبہ شرح سود میں 35 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ریپوریٹ 6 عشاریہ دو پانچ فیصد تک پہنچ گیا ۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے آج ایم پی سی اجلاس کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ موجودورہ ریپورٹ اگست 2018 کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر مستحکم حالات کے درمیان ہندوستانی معیشت بہتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا حدف ملک میں مہنگائی کی سطح کو 6 کے مقررہ حدف سے نیچے لانا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ 12 ماہ میں افراط کی شرح چار فیصد سے اوپر رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ اور یہ امکان ظاہر کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں اس میں کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد یعنی 35 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو جائے گا۔ اس فیصلے سے اب ہوم لون سمیت ہر قسم کے قرض مہنگے ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button