مبارکباد

نظام آباد میں این ایم کے گروپ کی جانب سے اساتذہ کوتہنیت۔ مقررین کا خطاب 

استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کے وجود کو برقرار رکھتا ہے 

نظام آباد: 4 /اکٹوبر (اُردو لیکس) دنیا میں بہت سارے رشتہ ہوتے ہیں جو انسان سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں جن میں سے کچھ رشتہ خون کے ہوتے اور کچھ روحانی ہوتے ہیں ان ہی رشتوں میں استاد کا رشتہ ہے۔ اسلام میں استاد کا مرتبہ ماں باپ کے برابر ہے کیونکہ استاد ہی ہے جو ماں باپ کے بعد اصل زندگی سکھاتے ہیں۔ استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کے وجود کو برقرار رکھتا ہے۔ استاد و پھول ہے جو اپنی خوشبو ں سے معاشرہ میں امن و دوستی کا پیغام دیا ہے۔استاد ایک ایسا رہنما ہے جو لوگوں کو گمراہی سے نکال کر منزل کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقرر ین نے دو سالہ عظیم الشان یوم تاسیس این ایم کے گروپ و تہنیت معزز اساتذہ اکرام کے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

جس کا انعقاد مسعود احمد اعجاز کی صدارت میں مدین فارم ہاؤز ساگر ہلز کالونی نظام آباد پر عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز محمد خلیل الرحمٰن کی تلاوت قرآن سے ہوا۔اساتذہ کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اپنے اساتذہ کی قدر و اکرام کرنا اور انہیں اعزازات سے نوازا جانا باعث فخر کی بات ہے انہوں نے اپنے تعلیمی دور کے ساتھیوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہوئے مختلف تعلیمی و فلاحی،سماجی سرگرمیوں خدمات انجام دی جارہی ہے جو قابل فراموش ہے۔

اس موقع پر اساتذہ کرام محمد عبد الحمید، محترمہ افسری،محمد عزیز الرحمن،محترمہ احمد ی،مرزا نصیر احمد بیگ محترمہ لطیف زاہدہ، محترمہ ممتاز بیگم کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مومنٹو پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ محمد مسعود احمد اعجاز، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویڈیوز میڈیا سروس نظام آباد شیخ فاروق احمد،محمد فضل اللہ خان، ایم اے ستار، محمد معین الدین اقبال، شیخ ممتاز علی نے مخاطب کیا اس موقع پر شرکت کرنے والے معززین میں محمد عبد الستار، محمد عبد القدیر،محمد شاہد علی،سید جمیل احمد،محمد منیر الدین،سید فاروق، محمد ظفر خان، یعقوب اقبال، کے علاوہ معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونیر پروگرام محمد وصی الدین ایڈوکیٹ نے نظامت کے فرائض انجام دے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button