نیشنل

فلم اداکارہ رمبھا حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔بیٹی زخمی

حیدرآباد: تلگو اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رمبھا سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ ان کی بیٹی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے رمبھا نے حادثہ کی تصاویر شیئر کیں۔رمبھا کا خاندان اس وقت کینیڈا میں مقیم ہے۔ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو رمبھا اپنے بچوں کو اسکول سے لے جا رہی تھی کہ ان کی کار کو دوسری گاڑی نے ٹکر دے دی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سب اس حادثہ میں بچ گئے لیکن ان کی چھوٹی بیٹی ساشا زخمی ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ حادثے کے وقت کار میں رمبھا، ان کے بچے اور آیا بھی موجود تھے۔ گاڑی میں موجود ایئر بیگ کھلنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button