جنرل نیوز

جنگاؤں میں میلادالنبی کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن ضلع جنگاوں کے زیر اہتمام مدد فاؤنڈیشن کے حسن تعاون سے مقامی ایریا ہاسپٹل میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مفت خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جنگاوں کے سرکل انسپکٹر (سی آئی) سرینواس، 28 ویں وارڈ کے کونسلر محمد صمد، میونسپل کوآپشن ممبران مسیح الرحمان اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے

 

۔اس موقع پر سی آئی سرینواس نے کہا کہ انسانیت کی مدد کے لیے منعقد کیے گئے اس خون کا  عطیہ پروگرام میں شرکت کرنا خوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیتے ہوئے خون کا عطیہ دیا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوگناکر راجو نے کہا کہ ٹی ایس میسا ملازمین ہر سال ایسے پروگرام منعقد کرتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر بلا لحاظ مذہب و ملت تقریباً 50 نوجوانوں اور احباب نے خون‌کا عطیہ دیا۔ ٹی ایس میسا کے ریاستی سیکریٹری محمد خواجہ مجتہدالدین نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات یہی ہیں کہ پوری انسانیت کی خدمت کی جائے اور ہر ضرورت مند کی ضرورت کی تکمیل کی کوشش کی جائے ۔

 

ٹی ایس میسا ضلع جنگاوں کے صدر انکوشاولی جنرل سکریٹری محمد جلیل خازن محمد حفیظ ایسوسی ایٹ صدر محمد افضل سکریٹری محمد خلیل احمد مدد فاؤنڈیشن کےصدر عبدالرحمن شکیل نائب صدور اکبر سکریٹری یعقوب پاشا ایم ڈی غوثی کانگریس اقلیتی ٹاؤن صدر محمد اظہر الدین، مہیمین الدین، مسجد حسین کے صدر نورالدین، غلام ،بشیر، مججو، نعیم، غوث شعیب ،مسعود اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر رام نرسیا نے ٹی ایس میسا اور مدد فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button