نیشنل

ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام

نئی دہلی: ملک بھرمیں آج عید میلاد النبی صلعم مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے میلاد محفلوں اور سیرت پاک کے جلسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ طعام کا بھی اہمتام کیا جارہا ہے، اِس موقع پر میلاد جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔ قومی دارلحکومت دہلی اورحیدرآباد میں سکیورٹی کے وسیع ترانتظامات کئے گئےہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آجمیلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں صدر جمہوریہ نے سبھی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی زندگی سے ترغیب حاصل کریں اور باہمی ہم آہنگی اور میل ملاپ کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے کام کرتے رہنے کا عہد کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تہوار سے معاشرے میں امن و سکون، اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button