نظام آباد اربن حلقہ کی ہم جہت ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات۔ مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا شادی مبارک، کلیانہ لکشمی چیکوں کی تقسیم تقریب سے خطاب

ریاستی حکومت 6 گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنارہی ہے
نظام آباد اربن حلقہ کی ہم جہت ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات۔ مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا شادی مبارک، کلیانہ لکشمی چیکوں کی تقسیم تقریب سے خطاب

نظام آباد:یکم / اکتوبر (نمائندہ اردو لیکس) ریاستی کانگریس حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں غریب عوام کی فلاح وبہبودی اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت مشیر تلنگانہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، میناریٹیز محمد علی شبیر نے آج راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں نارتھ اور ساؤتھ کے کلیانہ لکشمی، شادی مبارک کے استفادہ کنندگان میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس تقریب کی صدارت نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا نے کی۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے نوجوانوں کے صنعت و حرفت کی تربیت دینے کے مقصد سے ریاست بھر میں 2101 کروڑ روپئے کی لاگت سے 65 اڈوانس ٹکنالوجی سنٹرس(اے ٹی سی) بشمول نظام آباد ضلع میں 2 سنٹرس کا افتتاح کیا گیا تاکہ ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ نظام آباد کی عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے مرکزی و ریاستی فنڈس امروت اسکیم کے تحت 299 کروڑ روپئے کی لاگت سے جملہ 19 نئے واٹر ٹینکس تعمیر کئے جائیں گے جس میں 5واٹر ٹینکس کا تعمیری کا م کا عنقریب آغاز کیا جائیگا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ نظام آباد شہر میں 175 کلو میٹر طویل پینے کے پانی کی پائپ لائن بچھاتے ہوئے گھر گھر پانی سربراہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد شہر میں نوڈا کے ترقیاتی فنڈس پر 23 کروڑ روپئے سے مختلف ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا جائیگا۔
انہوں نے رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا نے کہا کہ وہ اپنے ترقیاتی فنڈ5 کروڑ روپئے نوڈا چیرمین کیشو وینو کے ذریعہ کاموں کیلئے مختص کریں تاکہ نظام آباد شہر کی ہم جہت ترقی کی جاسکے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیم کی رقم میں اضافہ کیلئے دھن پال سوریہ نارائنا کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ اس خصوص میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے نمائندگی کریں گے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ نظام آباد حلقہ کی ترقی کیلئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کیلئے کوشاں ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے استفادہ کنندگان میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار 504 کے 444 مستحقین میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے 6 گیارنٹی اسکیموں پر عمل آوری کو یقینی بنارہی ہے
۔ اس موقع پر ریاستی اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان،رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں استفادہ کنندگان میں رقمی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس پروگرام میں نارتھ اور ساؤتھ تحصیلدار بالاجی، وجئے، سنٹرل لائبری چیرمین انتا ریڈی راج ریڈی،نوڈا چیرمین کیشو وینو، رام بھوپال پی سی سی سکریٹری، کانگریس قائدین نرالا رتناکر، راجندر پرساد، سابق ڈ پٹی مئیر ایم اے فہیم، سابق کارپوریٹرس محمد عبدالقدوس، ہارون خان، مجاہد خان، مصباح الدین، اشفاق احمد خان سابق معاون کارپوریٹر، جاوید اکرم، محمد عیسیٰ، محمد سمیع الدین، جعفر حسین، شیخ ظفر، عبدالوحید، شفیع الدین، عبود بن حمدان، عبدالقیوم (قلعہ)، محمد اسد(فروٹ مرچنٹ) کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔




