نیشنل

ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر دوسرے بچے کا جنم

حیدرآباد۔ نامور ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

 

یہ دونوں دوسرے بچے کے والدین بن گئے۔ انوشکا نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ویراٹ اور انوشکا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ کئی ماہ سے خبروں میں تھے بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ حاملہ ہے

 

حالانکہ ان دونوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی آج انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعہ اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button