تلنگانہ

 ٹی آر ایس پر سخت تنقید اور بی جے پی کے ساتھ نرم رویہ _ نظام آباد میں شرمیلا کا روڈ شو 

ٹی آر ایس پارٹی کیخلاف سخت تنقید بی جے پی کیساتھ نرم رویہ نظام آباد میں شرمیلا کا روڈ شو

نظام آباد: 20/ اکٹوبر (محمد یوسف الدین خا ن نمائندہ اردو لیکس) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی صدر مسز وائی ایس شرمیلا ریڈی نے ٹی آریس کے خلاف سخت رویہ اور بی جے پی کے خلاف نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آریس پارٹی تلگانہ عوام کو دھوکہ دیا اور کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا۔ مسز وائی ایس شرمیلا ریڈی آج اپنے دورہ نظام آباد کے پرجا پرستھانم پدیاترا کے 185 دن میں شامل ہونے کے موقع پر گاندھی چوک نظام آباد پر منعقدہ پدیاترا کے سلسلے میں منعقدہ روڈ شو میں نصف گھنٹہ تک کے سی آر پر تنقید کی اور صرف ایک ریمارک رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کے خلاف کیا ۔

وائی ایس شرمیلا ریڈی نے کہا کہ ٹی آریس اور بی جے پی دونوں صرف اپنے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں ایک طرف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پراجکٹس کی تعمیر کے نام پر دولت جمع کر رہے ہیں جبکہ بی جے پی عوام میں تفرقہ پیدا کرتے ہوئے فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے وائی یس آر پارٹی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر پر مختلف موضوعات پر ان پر الزامات کی بوچھار کردی انہوں نے کہا کہ پراجکٹس کے نام پر تلنگانہ ریاست کو (4) لاکھ کروڑ کا مقروض کر دیا لیکن (8) سالوں کے دوران تلنگانہ میں ایک ایکٹر اراضی کو پانی سیراب نہیں کیا اور (3) لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی سیراب کرنے والے پر انہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ کی تعمیر کو نظر انداز کر دیا انھوں نے بتایا کہ اقتدار پر آنے کے (100) دنوں میں نظام شوگر فیکٹری کو دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ایسے کئی (100) دن گذر گئے لیکن نظام شوگر فیکڑی کا احیاء عمل میں نہیں لایا گیا۔

وائی ایس شرمیلا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت چیف منسٹر کے سی آر نے نظام آباد ضلع کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ آئی ٹی انڈسٹری کو قائم نہیں کیا۔ گلف متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے (500) کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تھا فراموش کردیا۔ نظام آباد کو ہر سال (100) کروڑ روپے کے اعلان پر عمل نہیں کیا۔ وائی ایس شرمیلا ریڈی نے رکن اسمبلی نظام آباد پر الزام عائد کیا کہ وہ ارضیات پر قبضہ کر رہے ہیں انہوں نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ یم پی اروند نے ہلدی بورڈ قائم کرنے کیلئے کسانوں کو تحریری بانڈ پیپر لکھ کر دیا تھا لیکن عمل آوری میں ناکام ثابت ہوئے۔وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منو گوڑہ ضمنی انتخابات میں ریاستی وزیر کے ٹی آر کے انتخابی دورہ اور منو گوڑہ کو گود لینے کے اعلان پر تنقید کی اور کہا کہ کل تک منو گوڑہ اسمبلی حلقہ کا دورہ نہ کرنے والے آج گود لینے اور ترقی دینے کی بات کر رہے ہیں کیا اس سے قبل منو گوڑہ اسمبلی حلقہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، کرناٹک یامہاراشٹرا یا ریاستوں میں تھا آج برسراقتدار حکمران پارٹی ٹی آریس کے ایم ایل ایز منو گوڑہ انتخابات میں صرف ووٹ کیلئے کام مصروف ہیں اور ہر ایک یم یل اے کو ایک ایک گاؤں کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ تلنگانہ ریاست میں کسان، بیروز گار نوجوان، گلف متاثرین خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے لیکن کسی نے بھی فوت ہونے والے افراد خاندان سے ملاقات یا تعزیت کرنا بھی گوارہ نہیں کیا اور ان کے ساتھ ہمدردی جتائی۔

 

شرمیلا نے اپنے والد آنجہانی چیف منسٹر و ائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں کئے گئے اقدامات مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ان کی گرانقدر خدمات کا احاطہ کیا کیا اور کہا کہ نظام آباد ضلع میں تلنگانہ یونیورسٹی، سرکاری میڈیکل کالج کا قیام، گپتا علی ساگر لفٹ ایریگیشن اسکیم، نظام ساگر پراجکٹ کی ری ماڈلنگ، آروگیہ شری اسکیم، (400) کلوواٹس کا برقی سب اسٹیشن کا قیام و غیرہ شامل ہیں شرمیلا نے کہا کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے وقف کر دی تھی اسی طرح وہ وائی ایس شرمیلا ریڈی بھی عوام کی بھلائی و ترقی کیلے وائی یس آر تلنگانہ پارٹی کا قیام عمل میں لا کر عوام کی خدمت کرنے کا عزم کرتے ہوئے اس کو قائم کیا۔شرمیلا نے عوام سے کہا کہ وہ دو مرتبہ چیف منسٹر کے سی آر کو ووٹ دے کر دھوکہ کھا چکی ہیں اب آئیندہ انتخابات میں سونچ سمجھ کر ووٹ دیں ایک بار تلنگانہ کی عوام وائی ایس آر پارٹی کو موقع فراہم کریں

 

بعد ازاں شرمیلا نے گاندھی چوک سے پیدل پدیاترا کرتے ہوئے نہرو پارک بودھن روڈ سے ہوتے ہوئے جانکم پیٹ کیلئے روانہ ہو گئی شرمیلا کی تقریر سماعت کرنے کے لئے عوام بشمول برقعہ پوش خواتین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پولیس کی جانب سے معقول بندوبست کیا گیا تھا ٹریفک کا رخ بھی موز دیاگیا تھا ریاستی سطح کے ٹی وی چینلوں کی جانب راست طور پر شرمیلا کی تقریر کی نشریات عمل لائی جارہی تھی شرمیلا اپنی تقریر کے دوران ظہر کی اذان کے احترام نہ کئے جانے پر عوام نے تشویش ظاہر کی۔قبل ازیں شرمیلا نے ماکلور منڈل میں شب بسری کرنے کے بعد صبح 8:30 بجے دن مانک بھنڈار سے اپنی پدیاتراکا آغاز کرتے ہوئے مبارک نگر رورل میں پہنچی۔ 10:30 بجے دن سرینواس پی ٹی ایس اسکول نظام آباد کے باب الداخلہ سے ہوتے ہوئے دوپہر گاندھی چوک پر منعقدہ اپنی رتھ پر ٹھہر کر عوام سے خطاب کیا۔انہوں نے نظام آباد کی عوام سے اظہار تشکر کیا کہ وہ دھوپ کی شدید تمازت کے باوجود پرُ سکون انداز میں ان کی تقریر کو سماعت کیا۔وائی ایس شرمیلا کی تقریر کے دوران ان کے مختلف ریمارکس پر عوام کی جانب سے تالیاں بجائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button