جنرل نیوز

کریم نگر میں جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے عظیم الشان خطاب عام بعنوان , رجوع الی القرآن کا انعقاد

جماعت اسلامی ہند کی مہم ,رجوع الی القرآن، کے ضمن میں ایک عظیم الشان خطاب عام آج بروز پیر بمقام (ٹی.این۔ جی. اوز) فنکشن ھال نزد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کریم نگر بوقت صبح 10:30 بجے تا 1:00 بجے دن منعقد ہوا۔ اس میں امیر حلقہ تلنگانہ , محترم جناب حامد محمد خان صاحب ، جناب یم ین بیگ زاہد صاحب سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، مولانا مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمیعت العلماء ہند ضلع کریمنگر اور جناب ریاض اسلفی صاحب جمیعۃ اہلحدیث کریمنگر مخاطب کیے

رجوع الی القرآن، مہم دراصل امت مسلمہ کے قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر فرد کی تربیت اور معاشرہ کی تعمیرکرنے کی طرف امت کے سواد اعظم کو متوجہ کرنے اور تمام بندگان تک خالق کائنات کے اس پیغام کو پہنچانے کے عظیم مقصد کے تحت منائی جارہی ہے. آپ نے کہا کہ اس کام کو عملی طور پرانجام دینے کے لئے مختلف کام کیے جاسکتے ہیں۔ 1- اپنے محلے بستی میں درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں کریں۔ 2- اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا انتظام کریں.3- اپنے متعلقین کو قرآن مجید کا ترجمہ فراہم کریں.4- نکاح کے موقع پر قرآن کی کوئی تفسیر تحفے میں د یں۔ 5-وطنی بھائیوں تک قرآن کا پیغام پہنچائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button