جنرل نیوز

جگتیال کے  معروف عالمِ دین مولانا حافظ عبدالوہاب قاسمی کا انتقال

 

تلنگانہ کے شہر جگتیال کی معروف و ممتاز مذہبی شخصیت، امام و خطیب مسجد ہزاری، حضرت مولانا حافظ عبدالوہاب قاسمی کچھ دیر قبل اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے۔ مرحوم گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

مولانا حافظ عبدالوہاب قاسمی ایک باعمل، متقی اور خوش اخلاق عالمِ دین کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، قرآنِ کریم کی تعلیم، نماز کی امامت اور خطابت کے ذریعے عوام کی اصلاح میں گزاری۔ مسجد کے منبر سے وہ ہمیشہ اخلاص، اتحاد، صبر اور تقویٰ کا درس دیا کرتے تھے، جبکہ ان کی گفتگو دلوں کو نرم کرنے اور ایمان کو تازہ کرنے والی ہوتی تھی۔

 

مرحوم نہ صرف ایک بہترین امام و خطیب تھے بلکہ ایک شفیق مربی اور سچے رہنما بھی تھے۔ اہلِ محلہ اور نمازیوں کے دلوں میں ان کے لیے بے پناہ عزت و محبت پائی جاتی تھی۔ ان کے وصال سے ایک ایسا دینی و روحانی خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا پُر ہونا مشکل ہے۔

 

پسماندگان میں اہلیہ اور تین صاحبزادے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند سے موبائل نمبر 95157 86062 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

متعلقہ خبریں

Back to top button