جنرل نیوز

کھمم ضلع کے مدیرا منڈل میں سیرت کوئز امتحانات کا انعقاد

150 طلباء وطالبات نے تحریری امتحانات میں حصہ لیا

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں  دارالعلوم مدیرا کے زیر اہتمام 9 ویں جماعت سے ڈگری کے طلباء وطالبات کے لئے سیرت کوئز مقابلہ کے تحریری امتحانات منعقد کیے گئے مولانا مجاھد اشاعتی ناظم و بانی مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم مدیرا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں امت کے طلباء وطالبات کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقف کرانے کے غرض سے سیرت کوئز امتحانات مدیرا کے جامع مسجد میں طلبہ کے لیے اور شادی خانہ مدیرا میں طالبات کے لیے یہ تحریری امتحانات منعقد کیے گئے ان امتحانات میں کل 150 طلباء وطالبات حاضر ہو کر امتحان تحریر کیا

 

مولانا مجاھد اشاعتی نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو 30 اکٹوبر کو دارالعلوم مدیرا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن کے جلسہ میں مہمان علماء کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے جائینگے

متعلقہ خبریں

Back to top button