جنرل نیوز

جناب سید شاہ سراج الدین حسینی کی تالیف کردہ تصنیف ”گلدستہ قرآن“ کی تقریب رسم اجراء _ عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل

جناب سید شاہ مصلح الدین (عرف عبید) کی اطلا کے بموجب محترم جناب سید شاہ سراج الدین حسینی مؤظف اسوسیٹ پروفیسر کی تالیف کردہ تصنیف”گلدستہ قرآن“ کا رسم اجراء ان شاء اللہ 26/اکٹوبر2022؁ء مطابق29/ربیع الاوّل 1444 ہجری بروز چہارشنبہ بعدنمازِ مغرب بمقام میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری عابڈس،حیدرآبادپربدست حضرت مولانا مفتی سید شاہ صادق محی الدین فہیم ناظم دارالقضاء والافتاء عمل میں آئے گا۔ مہمان خصوصی جناب ظہیرالدین علی خان مینیجنگ ایڈیٹرروزنامہ سیاست،مولانا محمدحسام الدین ثانی (جعفرپاشاہ) امیرامارت ملت اسلامیہ تلنگانہ،حضرت مولانا محمدلطیف الدین قادری ملتانی (شیخ المعقولات،جامعہ نظامیہ وامام مکہ مسجد)، مولاناڈاکٹر حافظ احسن بن محمدالحمومی خطیب وامام شاہی مسجد باغ عامہ، مفتی انعام الحق،مفتی محمدذیشان احمدقاسمی ودیگر شرکت فرمائیں گے۔جناب سید شاہ رضی الدین عرف زبیر نے عامۃ المسلمین سے اس تقریب رسم اجراء میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کیاجاسکتا ہے۔9000226524/9246578415

متعلقہ خبریں

Back to top button