نیشنل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر تنازعہ میں — بنگلورو کے پب ایونٹ میں فحش اشارہ کرنے پر مقدمہ درج

بنگلورو پب ایونٹ میں فحش اشارہ کرنے پر آریان خان کے خلاف مقدمہ — سوشل میڈیا ویڈیوز وائرل، پولیس نے ازخود تحقیق شروع کی

 

بالی وڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر قانونی مسئلہ میں پھنس گئے۔ الزام ہے کہ انہوں نے بنگلورو کے ایک پب ایونٹ کے دوران عوام کے بیچ فحش اشارہ (درمیانی انگلی دکھانا) کیا، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔

 

واقعہ 28 نومبر کو بنگلورو کے ایک پب میں منعقدہ پرائیویٹ ایونٹ کے دوران پیش آیا۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ شکایت گزار کے مطابق اس وقت پب میں کافی تعداد میں خواتین موجود تھیں، اور آریان خان کا یہ اشارہ خواتین کی توہین اور ان کی عزت مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

 

ایک وکیل اویس حسین  نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ آریان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہِتا (BNS) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کی جانی چاہیے۔

 

پولیس نے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر ازخود نوٹس (Suo Motu Enquiry) لیا ہے۔ پب کے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر کے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے

 

اور واقعہ کے پورے پس منظر کی چھان بین کی جا رہی ہے۔تحقیقات کی رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button