جنرل نیوز

کورٹلہ میں نئے پریس کلب کا قیام _ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل

کورٹلہ _ ”  ہمارا کورٹلہ پریس کلب ” کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کورٹلہ  کے ایلا پور روڈ پر واقع تروملا تروپتی دیوستھانم کلیانہ منڈپم میں عمل میں آیا۔جس میں ممتاز ٹیکسٹائل تاجر اور صحافی پترلا نریش نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو تہنیت پیش کی ۔

 

بعد ازاں جے اے سی کے ریاستی صدر پی  بھاسکر نے کہا کہ صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنے گھر والوں کی پرواہ کئے بغیر کم از کم اعزازیہ کے بغیر کام کررہے ہیں اور  انہیں انتظامیہ کی طرف سے پریس کے دباؤ کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مسلسل دباؤ میں رہتے ہیں۔ صدر چلی ویری لکشمی راجم جنرل سکریٹری آلے رامو نے کہا کہ  ہمارا کورٹلہ پریس کلب ہمیشہ ٹاون کے اہم مسائل پر لڑتا رہے گا اور  حکومت کے درمیان ایک پل کے طور پر کھڑا ہونے کی کوشش کرے گا۔ ایکزیکٹیو کمیٹی میں اعزازی مشیر نیلی انیل، ارومڈلا سرینواس نائب صدور لنگا ادے کمار، مرزا مکرم بیگ، چتیالا سائی کرشنا جوائنٹ سکریٹری متاپلی وینکٹ رامنا، اندوری نریش، بنالا سریدھر، ایگزیکیٹو سکریٹریز میٹ پلی بوچی ریڈی، ذاکر حسین، محمد علی ،مجیب الرحمن،خازن پی راجو  ، ایگزیکٹیو ممبرس ۔ رمیش، توگیتی لکشمن، وجے پاٹل، چتیالا گنگادھر، کاشی ریڈی وینکٹا ریڈی، اندرالا ہریش، ماچا راگھویندرا، اینامننی مدن موہن راؤ، کونڈلیپو ارجن، کونڈلیپو سائی کرشنا، محمد سمیر، محمد ریحان، وناتدوپولا مہاتیجا، الم راجیش، محمد مجاہد ، سری کانت، محمد صادق علی، چنتاجی رادھا کرشنا، گنگولا سرینواس، پی نریش شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button