جرائم و حادثات

گاڑی مالکین اپنی گاڑیوں کی حفاظت لوہے کی زنجیر سے قفل لگا کر کریں _ اے سی پی نظام آباد وینکٹیشور 

آٹوز اور موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث 5 ملزمین گرفتار

نظام آباد:29/ اکتوبر (آئینہ نظام آباد نیوز بیورو) شہر نظام آباد میں گذشتہ چند دنوں سے پولیس کی جانب سے تلاشی مہم کے دوران بڑی مقدار میں سرقہ کی گئی وارداتوں میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ نظام آباد ضلع کے رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے دو مختلف مقامات سے سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

 

اے سی پی وینکٹیشو رراؤ نے آج منعقدہ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ خانہ پور چوراہا پر دوران تین مشتبہ نوجوانوں حراست میں لیکر تفتیش کی۔ جسمیں شیخ سمیر عرف شموولد شیخ سلام عرف نائیک عمر 25 سال پیشہ ڈرائیور ساکن وینگل راؤ کالونی دھرم پوری ہلز، کوٹے سنتوش ولد ناگاراج عمر 21 پیشہ مزدور ساکن دھرم پوری ہلز، شیخ شعیب عرف ممو ولد شیخ احمد عمر 19 سال پیشہ میستری، ساکن دھرم پوری ہلز جودو مختلف آٹوز میں خانہ پور بائی پاس چوراستہ پر گذر رہے تھے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کے دوران راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لیتے ہوئے ان ملزمین نے دو آٹوز کے سرقہ کرنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 7 / اکتوبر کو رام نگر میں ایک آٹو اس کے بعد 11/ اکتوبر کو گنڈہ رام سے آٹو کا سرقہ کرتے ہوئے اسے فروخت کرتے ہوئے اپنے نشیلی عادتوں کے شوق کو پورا کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری میں رورل پولیس اے ایس آئی رام کرشنا، ٹاؤن II ایم این مورتی، کے مہیش بابو، نظام آباد رورل پولیس محمد افسرکو اے سی پی وینکٹیشور راؤ نے انہیں مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں بھیمگل جنے پلی گورنمنٹ ہاسپٹل سارنگ پور سے چار موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث دو سارقین سائی کمار اور روی کمار کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سیکلوں کو برآمد و ضبط کیا گیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ تمام 5 سارقوں کو جوڈیشنل ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا۔سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ عائد کیا جائیگا۔

 

انہوں نے گاڑیوں کے مالکین سے کہا کہ وہ اپنی اپنی گاڑیوں کو لاک کرنے کے علاوہ لوہے کی زنجیر سے آٹو ز و موٹر سیکلوں کو قفل لگا کر لگاکر رکھیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سی سی کیمرہ بھی نصب کریں اور آٹوز سے رات کے اوقات میں بیاٹریوں کے کنکشن بھی منقطع کریں۔ اس پریس کانفرنس میں ساؤتھ رورل سی آئی جے نریش، رورل ایس آئی جی لمبادری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button