انٹر نیشنل

حج سیزن 2024 -مسجد نبوی میں عازمین حج کو قرآن کریم اور دینی کتب کے تحائف پیش

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین انتظامیہ حج سیزن 2024 کے عازمین خدمت کے لئے پوری طرح مستعد۔ حج سیزن 2024 کے لئے عازمین کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف ممالک سے عازمین حج کے ابتدائی قافلے روزانہ کی بنیاد پر مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ یہ حجاج زیارت مدینہ منورہ کی تلمیل کے بعد ادائیگی مناسک حج کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہونگے۔ دیگر سرکاری اداروں کی طرح مسجد نبوی کے ادارہ دینی امور کی جانب سے عازمین حج کا استقبال تحائف سے کیا جارہا ہے۔

 

ادارہ دینی امور کے اہلکار مسجد نبوی کے صحنوں میں عازمین حج کو دینی معلومات پرمبنی ان کی زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابچے فراہم کررہے ہیں۔مسجد نبوی میں دینی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد الخضیری نےعازمین حج کے مختلف گروپس سے ملاقات کی اور انہیں قرآن کریم و دیگر دینی امور کی ترجمے شدہ کتابیں تحفے میں پیش کئے۔

 

واضح رہے ادارے دینی امور کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے عازمین حج کی خدمت میں مثالی کام انجام دیے جارہے ہیں جن کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو ان کی زبان میں امور حج و دیگر مسائل کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button