انٹر نیشنل

سویڈن مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات خطرے میں ڈال رہا ہے: سعودی تجزیہ کار کا انتباہ

ریاض ۔ کے این واصف

قرآن مجید کی بے حرمتی کو لیکر سوڈان کی مسلسل شرانگیزوں پر سارا عالم اسلام میں شدید ناراضگی، غم و غصہ کی لہر ہے۔ اس سلسلہ میں ایک سعودی تجزیہ کار نے عرب نیوز کے ایک ٹی وی پروگرام میں بڑا تجزیہ کیا ہے جو قارئین کی نذر ہے۔ سعودی عرب کے جیوپولیٹیکل تجزیہ کار سلمان الانصاری نے کہا ہے کہ اگر سویڈن کی حکومت نے نفرت پھیلانے کے حوالے سے اپنے قوانین میں تبدیلی نہ کی تو او آئی سی کارروائی کرے گی۔

 

 

 

 

عرب نیوز کے پروگرام ’فرینکلی سپیکنگ‘ میں بات کرتے ہوئے سلمان الانصاری نے کہا کہ ’اگر سویڈن کی حکومت انتہا پسندوں کو نفرت پھیلانے کی اجازت دینے والے قوانین میں رد وبدل نہیں کرتی تو او آئی سی کی جانب سے متفقہ فیصلے پر مجھے حیرانی نہیں ہو گی۔‘سلمان الانصاری کا یہ تجزیہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اتوار کو او آئی سی نے سویڈن کے انتہا پسند گروپ ’ڈینسک پیٹریاٹ‘ کی جانب سے کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن کو نذرِآتش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

 

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ سویڈن کی حکومت اس کا معقول جائزہ لے۔ یہ ان کے اپنے لیے بہتر ہو گا، کیونکہ آپ نفرت پھیلانے والے مٹھی بھر انتہا پسندوں کی خاطر 57 ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہیں گے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ سعودی تجزیہ کار سلمان الانصاری کا یہ تجزیہ سویڈن حکومت کی چشم کشائی کے لئے کافی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button