جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش حادثہ کے بعد ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹ پڑا،ڈرائیور ہلاک۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں واقع بی این ریڈی نگر چوک پرایک ایمبولینس سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ منگل کے دن صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ابراہیم پٹنم سے آنے والی ایک ایمبولینس نے کنٹرول کھو دیا اور بی این ریڈی نگر چوراہے کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ڈرائیور بے ہوش ہوگیا۔

 

 

 

حادثہ کے بعد ایمبولینس میں موجود آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ایمبولینس کو آگ لگ گئی اورڈرائیور کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت مہیش کے طورپرکی گئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس ڈرائیورایک مریض کو صحت یابی کے بعد اس کے گھر چھوڑ کرحیدرآباد واپس ہورہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button