جنرل نیوز

شب برات کے موقع پر حیدرآباد کے تمام قبرستانوں اور مساجد میں صفائی ، عارضی لائٹس لگوانے کیلئے سابق فلور لیڈر  جی ایچ ایم سی کانگریس محمد واجد حسین کی کمشنر بلدیہ لوکیش کمار سے نمائندگی ۔ 

شب برات کے مو قع پر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے حدود کے تمام قبرستانوں میں صفائی ، آ ہک پاشی ، عارضی لائٹس اور تمام مساجد کے پاس بھی صفایءاور عارضی لائٹس لگوانے کیلئے سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی کانگریس محمد واجد حسین نے کمشنر بلدیہ حیدرآباد جناب لوکیش کمار اور ڈپٹی کمشنر بلدیہ جناب تپرتی یادیا سے تحریری نمائندگی ۔ 

 

 

عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کمشنر  لوکیش کمار اور ڈپٹی کمشنر بلدیہ سرکل 15 جناب تیپرتی یادیا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے محمد واجد حسین سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی نے تفصیلی یاد داشتیں حوالے کئے ۔اور تفصیلات بتایا کہ ہمیشہ شب براءت کے موقعے پر صرف تین دن پہلے قبرستانوں میں صفائی کا کام کیا جاتا رہا جس کی وجہہ سے شب براءت کے دن بھی کام چلتا رہا اور جیسے ہی شب براءت کا دن ختم ہوا کام ادھورہ کرتے ہوئے کنٹریکٹرس اپنے بلز پاس کرلئے ۔۔اس مرتبہ تھرڈ پارٹی انکوائری کے بعد کنٹریکٹرس کے بلز پاس ہونی چاہئے ۔

محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے بلخصوص بھولکپور کے تمام قبرستانوں , مشیرآباد دایرہ کمان مھدوی قبرستان جو لگ بھگ ساٹھ ایکڑ پر مشتمل ہے اور زمیستان پور خورشید جاہی رسالہ میں بھی بہت بڑا قبرستان ہے پچھلے سال ان قبرستانوں میں صحیح کام نہیں ہوا جس کی شکایت بھی درج کروائی گیی لیکن کنٹرایکٹرس کے بل پاس کیے گئے ۔

محمد واجد حسین سینئر کانگریس قاید نے کمشنر بلدیہ حیدرآباد جناب لوکیش کمار اور ڈپٹی کمشنر جناب تیپرتی یادیا سے مطالبہ کیا کہ وہ شارٹ ٹینڈر کال کرکے فوری مشیرآباد حلقے کے تمام قبرستاون میں صفائی – اہک پاشی کا کام شرو ع کروائیں اور شب براءت سے دو دن پہلے قبرستائوں میں اور تمام مساجد میں اور اطراف عارضی لائٹس لگ وائیں ۔

جناب لوکیش کمار – کمشنر بلدیہ حیدرآباد نے تمام ماتحت آفیسرس کو احکامات جاری کئے اور تیقن دیا کہ وہ شب براءت سے پہلے تمام کاموں کی تکمیل کرواے جایئنگے ۔

اس موقع پر کانگریس قایدین جناب محمد رحیم الدین – آصف ضیاء – ابھیشک کینیڈی – محمد مظہر – محمد یوسف – انیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button