جنرل نیوز

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا نے ڈینگو سے بچاؤ کے لئے گرام پنچایتوں میں صاف صفاٸی کے کاموں کا جائیزہ لیا

مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا نے ڈینگو سے بچاؤ کے لئے گرام پنچایت بانسہ اور امداہا، مسولی میں کئے جارہے صاف صفاٸی کے کاموں کا جائیزہ لیا اور جنگی بنیادوں پر صفائی کے ساتھ اینٹی لاروا اور فاگنگ کرانے کی ہدایت دی۔
      بتادیں کہ اس وقت ڈینگو بخار کی وجہ سے ہر طرف کہرام برپا ہے، حکومتی انتظامیہ کی واضح ہدایات کے بعد گاؤں کی گلیوں اور نالوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔  جمعرات کو بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا نے صفائی کے کام کا جائیزہ لیا۔ گرام پنچایت بانسہ میں محکمہ صحت اور پنچایت راج ماضی میں ڈینگو کے کئی مریضوں کی تصدیق کے بعد ہلکان دکھائی دیا۔ معائنہ کے دوران بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا نے گاؤں کی گلیوں اور نالوں کی جنگی بنیادوں پر صفائی کرنے کی ہدایت دی اور کئی جگہوں پر گندگی دیکھ کر بی ڈی او نے ناراضگی ظاہر کی اور کام میں تیزی لاتے ہوئے اینٹی لاروا اور فاگنگ کروانے کی ہدایت دی۔  بی ڈی او نے منریگا پارک کا بھی جائزہ لیا۔
 اس دوران اے ڈی او ایم آئی آر کے پرکاش، اے ڈی او پنچایت جانکی رام، گرام پردھان نماٸندے رام سنگھ یادو، گرام پنچایت افسر کرشنا کمار سنگھ وغیرہ موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button