جرائم و حادثات

ضلع کے مختلف تھانوں نے پانچ مطلوب ملزمان کو دو وارنٹیوں سمیت گرفتار کر لیا

50ملزمان کے خلاف امن کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی

 بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) ضلع کے مختلف تھانوں نے پانچ مطلوب ملزمان کو دو وارنٹیوں کے ساتھ ان کے اپنے علاقوں سے گرفتار کرلیا۔ جبکہ 50ملزمان کے خلاف قیام امن کی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔ پولس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق پولس تھانہ لونی کٹرہ نے بھوانی بخش پوروا کے رہنے والے راج کمار ورما کو گرفتار کیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد کر لیا گیا۔پولیس تھانہ کوٹھی نے ریسنڈہ کے رام نوال کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 20 لیٹر ناجائز کچی شراب برآمد ہوئی۔ محمد الطاف اور محمد دانش کو فتح پور کی اینٹی رومیو ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ تھانہ مسولی اور دریا آباد پولیس نے دو لاپتہ افراد کو بحفاظت ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ رام نگر نے مطلوب ملزم منیش کمار ورما کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button