جنرل نیوز

یوگیش گوتم نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

نارائن پیٹ:13/اکتوبر(اردولیکس) نارائن پیٹ ضلع کے نئے ایس پی یوگیش گوتم نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی ہیڈ آفس میں آج چارج سنبھال لیا۔اس سے قبل ضلع ایس پی نارائن پیٹ سری این وینکٹیشورلو کو الیکشن کے پیش نظر ہیڈ آفس حیدراباد طلب کر لیا گیا۔ 2018 کے ائی پی ایس بیچ کے یوگیش گوتم کو نارائن پیٹ ضلع ایس پی مقرر کیا گیا۔بعد ازاں ایس پی نے کہا کہ وہ نارائن پیٹ کی عوام کے لیے دستیاب رہینگے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے۔ ضلع ایس پی یوگیش گوتم نے جائزہ حاصل کرنے سے قبل ضلع سے وابستہ پولیس عہدیدارن نے ضلع ایس پی دفتر میں استقبال کیا۔اس موقع پر اڈیشنل ایس پی ناگیندرڈو’ ڈی ایس پی ستیہ نارائنا ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button