جنرل نیوز

میدک میں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کا جشن، آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم

میدک 6نومبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)آج نلگنڈہ ضلع کے منو گوڈو کے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری ہوگئے اور اس میں بالآخر ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی بھی حاصل ہوچکی ہے۔اور اسی بات کو لیکر میدک ٹاؤن کے مشہور رام داس چوراہے پر آج ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے خوب جم کر آتش بازی کی۔اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے ہوئے جشن منایا ۔

 

اس موقع پر چئیرمین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندراپال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو ہرانے کےلئے نت نئے حربے استعمال کئے۔یہاں تک کے ٹی آر ایس پارٹی کے ایم ایل ایز کو بھی خریدنے کی ناپاک کوششیں کی گئی ۔لیکن باوجود اس کے منو گوڈو کی عوام نے ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر اگری کلچر مارکٹنگ کمیٹی کے چئیرمین مسٹر بٹی جگپتی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ منو گوڈو میں ٹی آر ایس پارٹی کی جیت نے یہ ثابت کردیکھا دیا کہ عوام کو صرف کام کرنے والی پارٹی کی ضرورت ہے۔اور عوام پر جی ایس ٹی لاگو کرنے،برقی شرحوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے نیز مہنگائی کو آسمان پر لیجانے والی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے

 

۔اس موقع پر بلدی کونسلر ان محمد سمیع الدین،میڈی مدھو سدن راؤ،درگا پرساد،لکہشمی نارائنا کے علاوہ ٹی آر ایس میناریٹی ٹاؤن صدر محمد مجیب الدین،اے ایم سی ممبر محمد امداد علی،سابق بلدیہ نائب صدر نشین مسٹر راگھی اشوک،سید عمر محی الدین،پارٹی قائدین محمد زبیر احمد،بانی سنتوش،کنڈن سرینو،محمد معیز پاشاہ کے علاوہ دیگر کئی لوگ شریک ہوا۔اس موقع پر ابھی ابھی کیا ہوا،ٹی آر ایس جیت گیا او ر جئے تلنگانہ کے نعرے لگائے گئے۔اسی طرح ضلع کے حویلی گھن پور منڈل ،توپران،چیگنٹہ،رامائم پیٹ ،نرساپور میں بھی پارٹی کی جیت پر جشن منایا گیا۔اس موقع پ حویلی گھن پور منڈل کے ایم پی پی مسٹر سیری نارئن ریڈی،برادرم ایم ایل سی مسٹر سیری سبھاش ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی عوام کےلئے سی ایم کے سی آر کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیمات نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔اس موقع پر حویلی گھن پور منڈل کے ایم پی پی مسٹر سیری نارائن ریڈی کے ہمراہ منڈل کوآپشن ممبران مسٹر خالد،منڈل ٹی آر ایس لیڈران دیوا گوڈ،ستیش راؤ،ایم سائلو،رام چندر ریڈی،نریندر ریڈی،رامجا نائک،سریکانت،انجنیلو کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button