ایجوکیشن

بھینسہ۔کریسنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم میں جشن تعلیم کے تحت یومِ اُردو کا انعقاد

بھینسہ(اردولیکس نیوز)کریسنٹ ہائی اسکول میں جشن تعلیم کے تحت اردو کے مشہور شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اردو منایا گیا۔اردو زبان کی ترقی و ترویج میں ڈاکٹر علامہ اقبال کی شاعری کا ذکر کیا گیا۔صدر مدرس عبدالکریم نے کہا کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال نے 1904ء کے مخزن میں تعلیم نسواں کے متعلق کہا کہ بچیوں کی تعلیم سب سے زیادہ توجہ کی محتاج ہے عورت حقیقت میں تمّدن کی جڑ ہے۔علامہ اقبال کے مطابق عورت اگر علم و ادب کی کوئی بڑی خدمات انجام نہ دے سکے تب بھی اس کی ممتا ہی قابلِ قدر ہے۔جس کے طفیل میں عالم پروان چڑھتے ہیں۔ *اردو معلم سیّد عبدالجامع* نے کہا بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنابہت ضروری ہے۔ دینی تعلیم کا مواد بھی اردو میں ہی موجود ہے۔انہوں نے اردو زبان کی تاریخ کے بارے میں بہت سی معلومات طلباء کو بتلائی۔

آخر میں صدر مدرس نے جشنِ تعلیم پروگرام کی تفصلات بتاتے ہوۓکہا کہ یہ مہینہ تین عظیم شخصیت کی پیدائش کا مہینہ ہے جس میں ڈاکٹر علامہ اقبال،مولانا ابوالکلام آزاد اور پنڈت جواہر لال نہرو پیدا ہوئے تھےاسی مناسبت سے مدرسہ ہٰذا میں جشنِ تعلیم پروگرام 9،نومبر تا 14 نومبر تک ترتیب دیا گیا ہے اس پروگرام میں مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔اور پروگرام کا اختتام 14 نومبر یومِ اطفال کے موقع پر انعامات کی تقسیم پر ہوگا۔یوم اردو کے موقع پر اُردو معلم سید عبدالجامع کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر سکریٹری سیّد بشیر،اکیڈمیک ڈائریکٹر سید محسن، اساتذہ شیخ نصیر،سیّد ثاقب،عرفان خان او خواتین معلمات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button