تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک اچھی خبر

سرکاری ملازمین کی زیر التواء بلوں کی جلد ہی منظوری دی جائے گی، اس بات کا اعلان تلنگانہ ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین وی۔ لچی ریڈی نے کیا۔
جمعہ کی صبح پرجا بھون میں جے اے سی چیئرمین لچی ریڈی کی قیادت میں جے اے سی کے نمائندوں نے تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی۔اس ملاقات کے دوران سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کی تفصیلات پیش کی ، خاص طور پر زیر التواء بلوں کی یکسوئی اور ریاستی سطح پر آؤٹ سورسنگ ملازمین کے بقایاجات کی جلد از جلد ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا
۔ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے نمائندوں پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ سرکاری ملازمین کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور زیر التواء بلوں کی جلد اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی کلکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کے۔ رام کرشنا، ٹی جی ٹی اے ریاستی صدر رامولو، جنرل سکریٹری رمیش پاک اور دیگر قائدین شامل تھے۔