جنرل نیوز

محمد یوسف ولد محمد اسمعیل مرحوم‘ ہو م گارڈ پولیس کا انتقال و فاتحہ سیوم

حیدرآباد۔ 12۔ نومبر (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ محمد یوسف ولد محمد اسمعیل مرحوم‘ ہوم گارڈ محکمہ پولیس سٹی کریمنل کورٹ نامپلی کا بعمر48 سال ساکن سعادت نگر موتی دروازہ گولکنڈہ حیدرآبادکا مختصر علالت کے بعدرہائش گاہ میں 11نومبر بروز جمعہ5بجے شام کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات کے 10بجے مدینہ مسجد کمار واڑی مستعدپورہ حیدرآبادمیں ادا کی گئی اور محمد یوسف مرحوم کی تدفین مدینہ مسجد کمار واڑی مستعدپورہ کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی اور فا تحہ سیوم بتاریخ 13 نومبر بروز اتوار بعد عصر مدینہ مسجد کمار واڑی مستعدپورہ حیدرآباد میں مقرر ہے بعدازیں چادر گل پیش کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ خیر انساء بیگم عرف سیدانی آپا قائد ایم آئی ایم مستعدپورہ کے حقیقی بڑے داماد محمد یوسف مرحوم تھیں۔ پسماندگان میں دو اہلیہ کے علادہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔مزید تفصیلات کے لئے 8639995107,8919316400 پر ربط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button