تلنگانہ

سوریا پیٹ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ _ 5 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی

نلگنڈہ _ 13 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی نصف شب تقریباً 12 بجے سوریا پیٹ ضلع کے موناگلا منڈل مرکز کے مضافات میں واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ 10 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں اور مقامی افراد کی تفصیلات کے مطابق موناگلا منڈل مستقر کے چند افراد ہفتہ کی رات نظام ساگر کے پاس واقع آیاپا سوامی مندر میں پوجا میں شرکت کی۔ ان میں سے تقریباً 38 ٹریکٹر ٹرالی میں گھر لوٹ رہے تھے کہ  وجئے واڑہ-حیدرآباد قومی شاہراہ پر ان کی ٹریکٹر غلط راستے پر جا رہی تھی اس دوران وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی طرف جانے والی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو جائے حادثہ سے کوداڈ اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینسیں کافی نہیں تھیں۔ انہیں دستیاب گاڑیوں میں لے جایا گیا۔ تنیرو پرمیلا (35)، چنتاکیالا پرمیلا (33)، ادے کیش (8) اور ناراگنی کوٹیا (55) ہی حادثہ کے مقام پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ گنڈو جیوتی (38) کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جن کی حالت تشویشناک ہے انہیں کھمم اور سوریا پیٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button