جنرل نیوز

ٹیپو وائس اوٹکور کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان ٹیپو سلطان شہید و تقسیمی انعامات تحریری مقابلوں کا انعقاد

اوٹکور : 22 نومبر (اردو لیکس) ٹیپو وائس اوٹکور کی جانب کے زیر اہتمام مسجد محمدیہ سلفی نگر میدان میں ایک جلسہ عام بعنوان ٹیپو سلطان شہید و تقسیمی انعامات تحریری مقابلہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت عبدالرشید نگری کی ۔ اس موقع پر مولانا حافظ افتخار صاحب ضلعی صدر ایس آئی او نارئن پیٹ نے کہا کہ ٹیپو سلطان شہید ایک مجاہد آزادی اور ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے کا انھوں نے بیڑا اٹھایا۔ آج ان کے چھوٹے ہوئے نقوش کو اپنانا ہوگا ۔ مولانا محمود الحسن صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد پنچ نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے کارناموں بیان کرنے کے علاوہ ان کو اپنانے کی ضرورت ہے اور اپنے بچوں اور نوجوانوں کی تربیت اسی طرز پر کرنی ہوگی ٹیپو سلطان ایک بادشاہ کے علاوہ ایک تقوی اور پرہیز گار انسان بھی تھے اور ایسے جلسہ کے انعقادہ کرنے والوں کو مبارک باد دی ۔ مولانا حنیف صاحب سلفی امام و خطیب مسجد محمدیہ اہلحدیث نے کہا کہ ملک کے حضرت ٹیپو سلطان شہید کی قربانیوں ناقابل فراموش ہیں انھوں نے ملک کی آزادی کیلئے انگریزوں سے مقابلہ کے دوران ہوئی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے کارناموں سے آنے والی نسلوں کو واقف کروانا ہوگا ۔ محمد خورشید صاحب اور عبدالمنیر پردے صدر مجلس اوٹکور نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمان رہنماؤں اور علماء کرام کی بے مثال قربانیوں ہے جن کو مٹایا نہیں جاسکتا۔۔ٹیپو سلطان شہید نے جہاں مسجدیں تعمیر کروائی وہی مندروں کو بھی تعمیر کے لیے بہت تعاون دیا اور قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ منظور الہی قادری مکتھل سماجی کارکن نے بھی خطاب کیا۔ شہہ نشین پر ڈاکٹر لیاقت علی صاحب صدر جامع مسجد پنچ۔ جناب منصور علی صاحب امید مقامی جماعت اسلامی ہند اوٹکور منیر احمد صاحب گدوال صدر مسجد محمدیہ اہلحدیث مقبول صاحب صدر مسجد ایکمنار بنڈہ قاضی عبدالخالق صاحب صدر مسجد شاہی عبادالرحمن نائب سرپنچ محمد سمیع اللہ بڑے پیر واڑ ممبر محمد اسماعیل واڑ ممبر محمد آصف بڑے پیر منظور الہی مکھتل محمد سہیل احمد گنتہ مقامی صدر ایس آئی او موجود تھے۔اجلاس قرات کلام مقبول جامعی کی محمد مزمل چاندی صدر ٹیپو وائس نے تنظیم کا تعارف کروایا۔ تحریری مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جیسے کا پہلا انعام 5000 دوسرا انعام 3,000 اور تیسرا انعام 1500 اور ترغیبی انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ اجلاس کی کارروائی وجاہت اللہ نے چلائی ۔ مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور کی جانب سے ٹیپو واٸس کے ذمہ داران کی شالپوشی و گلپوشی کی گٸی۔ اس اجلاس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button