تلنگانہ

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے منایا77ویں یوم آزادی کا جشن ۔ کارپوریٹ آفس سمیت ملک بھر میں پھیلے ایم ایس کے112 برانچس میں تقاریب کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 15 اگسٹ(پریس ریلیز)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے ستہتر (77) ویں یوم آزادی کے موقع پر اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک ، پر قومی پرچم لہرایا۔

 

 

اس موقع پر انور احمد نےجشن میں شریک اسٹاف کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ اور انہیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کے لیے کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں ۔ مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تھا کہ آنے والی نسلیں آزاد رہیں اور ملک میں امن و بھائی چارگی ہو ۔ انور احمد نے اس موقع پر اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ ہماری آزادی کے ہیروز کی اس خواہش کو اپنے طلبہ کے شعورمیں اجاگرکرنے کی کوشش کریں۔

 

 

انور احمد نے اسٹاف کو ایم ایس کے قیام کی بتیس(32) ویں سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش ۔ انور احمد نے کہا کہ ایم ایس نے اپنے وژن پر چلتے ہوئے اس بتیس سالہ سفر کے دوران ترقی کے کئی مراحل طئے کئے اور آج اس کے 112 برانچس قائم ہوچکے ہیں اساتذہ سے خواہش ہے کہ جن مقاصد کے لئے ایم ایس قائم ہوا ہے اس کے حصول کے لئے کام کریں

 

 

قوم کی باگ ڈور اس کی نئی نسل کے ہاتھ میں ہوتی ہے ا ور ہمارے طلبہ کو نئے زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر قوم و ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنےکر طرف مائل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button