مبارکباد

صدر مدرس گورنمنٹ پرائمری اسکول گندیگل گیٹ جناب محمد معئز الدین کو ایوارڈ

جشن تلنگانہ کے موقع پر 20 جون کو ریاست گیر سطح پر منعقدہ جشن تعلیم کے ضمن میں رویندرہ بھارتی تھیڑ پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں جناب محمد معئز الدین صدر مدرس گورنمنٹ بوائز پرایمری اسکول کندیکل گیٹ کو ریاستی سطح کے بسٹ ٹیچر ابوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ابوارڈ وزیر تعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی اور جناب محمود علی وزیر د اخلہ کے ہاتھوں دیا گیا

 

۔جناب معئز الدین اپنے کام کے تئیں محنت شاقہ۔ پابند ڈسپلن اور جہد مسلسل کی بناء اساتذہ برادری طلبہ اور اولیاء طلبہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کا ابتدائی تقرر اکٹوبر 1996 کو بحثیت سنکڈری گریڈ ٹیچر جی جی پی ایس ٹی ڈی سنگھ میں عمل میں آیا۔ جولائی 2015 میں انھیں LFL صدر مدرس کے طور پر گورنمنٹ بوائز پرایمری اسکول کندیکل گیٹ پر ترقی دی گئی ۔

 

جناب کا آبائی وطن کوہیر منڈل دگلور موضع ہے۔ ابوارڈ کے حاصل کرنے پر منڈل کے ایس ٹی یو قایدین جناب خواجہ معراج الدین اور جناب سید ندیم اختر ۔اساتذہ برادری اور منڈل آفیسرس نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button