جنرل نیوز

ووٹر آئی ڈی کارڈ بنواتے ہوئے اپنے ووٹ حق کا ضرور استعمال کریں۔ علمائے کرام کی رہبری میں عوام میں شعوربیداری مہم

میدک3ستمبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک) ووٹر آئی ڈی کارڈ ہی ووٹ حق کے استعمال کی ضامن ہوا کرتی ہے۔لہذا ہر شخص کو چاہئیے کہ وہ اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کو فورََابنوالیں۔اور اگر کسی کے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں درستگی کی ضرورت ہوتو فورََا ووٹر آئی ڈی کارڈ کی تصحیح کروالیں

 

۔ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ ،بانی وصدر میدک مسلم ویلفئیر سوسائٹی نے آج مسجد ِ رحیم آباد میں منعقدہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کے شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اگر کسی کا ابھی تک ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا ہوا نہ ہو تو وہ فورََا اپنے علاقہ کے ذمہ دار شخص یا بی ایل او سے رابطہ کرتے ہوئے اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوالیں۔

 

اس موقع پر مولانامحمد عبد الملک مظاہری ،خطیب مسجدِ فردوس نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ کی اہمیت سے واقف کروایا۔اس موقع پر مولانا محمد ظہیر الدین قاسمیؔ نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہاکہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے دستاویزات درست کروالیں۔کیونکہ اگر کسی کے دستاویزات میں اغلاط ہوں تو اس کا خمیازہ مستقبل میں ان کی اولاد کوبھگتنا پڑئیگا

 

۔اس موقع پر اجلاس سے مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمیؔ ،صدر جمعیۃ العلماء ضلع میدک نے خطاب کرتے ہوئے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی اہمیت سے سامعین کو واقف کروایا۔جلسہ کا اختتام مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری قاسمیؔ ،صدر جمعیۃعلماء ضلع میدک کی رقت انگیز دعا ء پر ہوا۔مولانا میر عابد اللہ ندویؔ نے کلمات ِ تشکر پیش کئے۔اجلاس میں معززین ِ شہر جناب شجیع الدین،خواجہ سہیل محی الدین،صدر بی آر ایس میناریٹی،سید عمر محی الدین کو آپشن ممبر،حافظ سید عبد الرزاق مدنیؔ،مولانا محمد عبید الرحمن قاسمیؔ،مقامی علمائے کرام،مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران وقائدین وایڈوکیٹس کے علاوہ دانشورانِ قوم وملت اور سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button