خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں 25 نومبر بروز جمعہ کو علمی مذاکرہ کا انعقاد
نارائن پیٹ : 25 نومبر (اردو لیکس) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی اطلاع کے بموجب خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 25 نومبر بروز جمعہ بعدنماز مغرب تا عشاء بضمن 548 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ سمینار علمی مذاکرہ کا بصدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں علماء جامعہ نظامیہ اپنے مقالات پیش کریں گے۔ مولانا غیاث پاشاہ قادری حکم شرفی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان (علم دین وقت کی اہم ضرورت) مولانا فاروق بن مخاشن کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان( اسلامی تربیت وقت کی اہم ضرورت) پر اپنے مقالات پیش کریں گے۔بعد سمینار شرکا کے لئے لنگر غوثیہ(طعام) کا انتظام خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں رہیگا۔ مولانا سیدشاہ احمد حسینی اشرفی جلالی کامل جامعہ نظامیہ وجانشین سجادہ نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔