جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔چار سال کی معصوم کے ساتھ جنسی زیادتی مجرم کو 20 سال قید کی سزا

حیدرآباد: شہر کی ایک مقامی عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق فروری 2016 میں مانچال کے رہنے والے 24 سالہ راجو نے تقریباً چار سال کی عمر کی ایک لڑکی کو گھرمیں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس بات کا علم ہونے پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا تھا۔مقدمہ کی سماعت کے بعد، ایل بی نگر کی خصوصی POCSO عدالت نے مجرم کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button