تلنگانہ

سینئر صحافی محمد صغیر الدین کو ماس کمیونکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

تلنگانہ یو نیورسٹی نظام آباد کے شعبہ ماس کمیونکیشن کی جانب سے ڈپٹی اؤ ٹپوٹ ایڈیٹر ساکشی ٹی وی ( انچارج اردو خبر نامہ ) محمد صغیر الدین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا انہوں نے رول آف اردو نیوز پیپرس ان کرئیٹنگ اور نیس آن اسٹیٹ گورنمنٹ ویلفیر اسكيمز ان حیدر آباد سٹی ان تلنگانہ اسٹیٹ“ کے عنوان سے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پیش کیا انہوں نے ڈاکٹر راجہ رام اسوسی ایٹ پروفیسر ایفلو کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ شعبہ ماکس کمیونکیشن کی جانب سے وایوا میں عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ٹی ستیش نے اکسٹرنل اگزامینر کی حیثیت سے شرکت کی اور مقالے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا۔ اس پروگرام میں ڈین فیکلٹی آف سوشیل سائنسیں پروفیسر جی چندر شیکھر ۔ صدر شعبہ ماس کمیونکیشن ڈاکٹر پی شانتہ بائی فیکلٹیز ڈاکٹر ٹی موہن اور ڈاکٹر سرینواس گوڑ کے علاوہ طلبا و دیگر شعبہ جات کے فیکلٹیز نے شرکت کی اور اسکالر کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button