نیشنل

ایک وقت میں صرف 20 ہزار روپئےتک کے نوٹ ہی کروائے جاسکتے ہیں تبدیل

نئی دہلی: دو ہزارروپئے کے نئے نوٹ واپس لینے کے فیصلہ کے بعد ایک مرتبہ پھرعوام کو کرنسی کی تبدیلی کیلئے بینکوں کے سامنے قطارمیں کھڑا ہونے پڑے گا۔ بینک سے 2000 روپے کے نوٹ پر مشتمل بڑی رقم ایک ساتھ ایکسچینج نہیں کروائی جاسکتی۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ آپ 23 مئی سے ایک بار میں 20 ہزار روپے تک کے ہی 2000 روپے کے نوٹ تبدیل کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے لیے بینکوں کو اسپیشل وِنڈو کھولنا ہوگا اس کے علاوہ آر بی آئی نوٹ بدلنے اور جمع کرنے کے لیے 19 برانچ کھولے گا۔ فی الحال 2000 روپے کے نوٹ ’ناجائز کرنسی‘ نہیں ہیں اور اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن آر بی آئی نے بتایا ہے کہ 30 ستمبر تک ہی یہ نوٹ جائز کرنسی کی شکل میں سرکولیشن میں رہیں گے۔ گویا کہ جن لوگوں کے پاس ابھی 2000 روپے کے نوٹ ہے انھیں بینک سے 30 ستمبر تک ایکسچینج کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button