تلنگانہ

تلنگانہ میں سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کی ملازمتوں کے لئے مین امتحانات کی تواریخ کا اعلان

حیدرآباد _ یکم جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ میں محکمہ پولیس میں بھرتی کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔  تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے مین امتحانات کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق مین امتحانات 12 مارچ سے شروع ہوں گے۔ سیول ایس آئی پر بھرتی کے امتحانات 9 اپریل کو ہوں گے۔ کانسٹیبلس کی تمام پوسٹوں کے لیے مین  امتحانات 23 اپریل کو ہوں گے۔

پیپر-1 صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور پیپر-2 دوپہر 2.30 سے ​​5.30 بجے تک ہوگا۔ واضح رہے کہ پریلمنری امتحان میں کوالیفائی کرنے والوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیا جا رہا ہے یہ ٹیسٹ اس ماہ کی 5 تاریخ کو ختم ہوں گے۔ اس پس منظر میں ریکروٹمنٹ بورڈ نے مین امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہے کہ وہ جلد ہی اعلان کریں گا کہ ہال ٹکٹ کب ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button