نیشنل

نیٹ امتحان کے نتائج جاری _ کشمیری طالب علم حاذق پرویز لون کو قومی سطح پر 10 واں رینک

نئی دہلی_ 8 ستمبر( اردولیکس) قومی سطح پر میڈیسن کے کورسس میں داخلوں کے لئے منعقد کرنے والی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی  نے بالآخر چہارشنبہ کی رات (7 ستمبر) کو NEET UG 2022 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال، تنیشکا، راجستھان کی ایک لڑکی جس نے 715 نمبر حاصل کیے ہیں، آل انڈیا ٹاپر قرار پائی ہے

دیگر تین طالب علم جنہوں نے 715  نمبر حاصل کیے ہیں وہ ہیں دہلی کے  وتسا آشیش بترا، اور ہرشیکیش ناگ بھوشن گنگولے، کرناٹک کے روچا پاواشے ہیں۔

 

ملک بھر کے ٹاپ 50 امیدواروں میں سے 18 لڑکیاں اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ 32 لڑکے  ہیں جنہوں نے ہندوستان بھر  میں ٹاپ 50 کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

 

ملک کے ٹاپ 10 میں شامل دیگر امیدواروں میں کرناٹک سے روچا پاواشے (715)، تلنگانہ کے ایرابیلی سدھارتھ راؤ (711)، مہاراشٹر کے رشی ونے بالسے (710)، پنجاب کے ارپیت نارنگ (710)،  کرناٹک کے کرشنا ایس آر (710) شامل ہیں۔ گجرات کے  زیل وپل ویاس (710) ، اور  کشمیر کے حاذق پرویز لون (710)

متعلقہ خبریں

Back to top button