جنرل نیوز

معاشرہ کی اصلاح کے لیےعلماء کرام و دانشورانِ قوم کو اگے آنے کی ضرورت 

سٹی جمعیت علماء کاماریڈی کا اجلاساصلاح معاشرہ مہم چلانے کا فیصلہ

کاماریڈی 29 /نومبر (اردو لیکس)معاشرہ کی اصلاح ہم تمام کی ذمداری ہے محلہ واری سطح پر کام کا آغاز کرنے پر زور اور ہر گھر تک اسلامی تعلیمات پہنچانے رسم و رواج کے خلاف مستقل مہم چلانے ساتھ ہی عقائد اسلام بالخصوص تحفظ ایمان وقت کا اہم تقاضہ ہے

ان خیالات کا اظہار سٹی جمعیت علماء کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیت علماء کاماریڈی نے کیا حافظ محمد فہیم الدین منیری ضلع صدر جمعیت علماء کاماریڈی نے کہاکہ جمعیت علماء ھند کے زیر اہتمام نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اظہر مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی ھدایت اور عمید العلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کی قیادت میں ریاست تلنگانہ و آندھرا میں اصلاح معاشرہ مہم چلائی جارہی ہے کاماریڈی ضلع کے تمام یونٹ کے تحت مستقل جدوجہد اور فکر کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا

شریک اجلاس احباب کے مشورہ سے مختلف محلہ جات کے لئے جماعتیں بنائی گئی جو مستقل جد وجہد و فکر و کوشش کریں گے مولانا حسین احمد حسامی نے اجلاس کی کاروائی چلائی جب کہ عزیز الدین عزیز صدر حلقہ اسلام پورہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیاحافظ محمد یوسف حلیمی انور حافظ امتیاز احمد کاشفی الحاج سید عظمت علی محمد ضیاء الدین و محمد اسماعیل سٹی جمعیت کے کارکنان و ذمداران کی کثیر تعداد موجود تھی شہر کاماریڈی و اطراف کے دانشوروں اور علماء حفاظ وخدام دین و باشعور نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس 2 دسمبر 2022 بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد قباء اسلام پورہ میں ہونا طئے پایا حافظ عبداللہ, منیری صدر جمعیت علماء چیکنٹہ کی دعاء پر اجلاس اختتام پزیر ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button