تلنگانہ

بھینسہ میں آر ایس ایس ریالی کا انعقاد _ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ہزاروں والنٹیئر س کی شرکت !

بھینسہ 5/ مارچ (اردو لیکس)آر ایس ایس کی سٹی فزیکل فیسٹول, تقریب نرمل ضلع حلقہ بھینسہ شاخ کی نگرانی میں آج دوپہر 2 بجے ایک بہت بڑی ریالی نکالی گئ۔ جو بھینسہ شہر کے آر ایس ایس کے مرکزی مقام سبھدرا واٹیکا سے ہوتے ہوے شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوی واپس سبھدرا نیلائم پہنچی اس ریالی کے دوران اکثریتی طبقہ کی عوام نے جگہ جگہ پھول برساتے ہوے ان کا استقبال کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ اس ریالی کو بھینسہ کی امن وامان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھینسہ پولیس نے گزشتہ ماہ کی 19 فروری کو منعقد ہونے والے اس تقریب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس وجہ سے آر ایس ایس کے مقامی ذمہ داران نے ریالی کی اجازت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوے ہائ کورٹ نے چند مشروط کی بنیاد پر تجویز دی کہ ریالی میں 500 افراد کی شرکت ہو اورمجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد ریالی میں شریک نہ ہوں، ریالی مساجد سے 300 میٹر کے فاصلے پر منعقد کی جائے اور جلسہ میں اشتعال انگیز تقریریں نہ کریں۔

 

لیکن ( RSS ) کی اس ریالی میں عدالت عامہ کے حکم کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوے سینکڑوں افراد کو شریک کرواتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑائیں گی۔ ( RSS ) کی اس ریالی میں اکثریتی طبقہ سے وابستہ

 

راشٹریہ سویم سیوک کے کارکنان نے بڑی مقدار میں شرکت کی۔بھینسہ اے ایس پی کانتی لال پٹیل نے پولیس کمانڈ کنٹرول روم سے اس ریالی پر نظر رکھے ہوے تھے اس ریالی کیلے پولیس کی جانب سے تقریبًا دو سو پولیس جوان اور دیگر مقام کے پولیس عہددیداروں کے ساتھ بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button