نیشنل

بی بی سی کی ایوارڈ تقریب میں باکسر نکہت زرین کے والد محمد جمیل ہوگئے جذباتی _ کہا کے سی آر اور کویتا کے تعاون کے بغیر نکہت کا اس مقام تک پہنچنا ممکن نہیں تھا _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 5 مارچ ( اردولیکس ) بی بی سی انڈین اسپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈزس کی تقریب قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوئی۔ ویٹ لفٹر میرابائی چانو، پہلوان ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ، شٹلر پی وی سندھو اور باکسر نکہت زرین کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔

 

پروگرام میں بی آر ایس رکن کونسل کویتا، آر ایل ڈی کے قومی صدر، ایم پی جینت چودھری، آر جی ڈی ایم پی منوج جھوجے، جے ڈی یو کے سابق ایم پی کے سی سنگھ اور آپ ایم پی  سنجے سنگھ اس پروگرام میں موجود تھے۔

 

پروگرام میں نکہت زرین کے والد محمد جمیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وہ اسٹیج پر جذباتی ہو گئے۔اور کہا کہ  نکہت زرین کے اس مقام تک پہنچنے  کی بنیادی وجہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور رکن کونسل کویتا کی حوصلہ افزائی اور تعاون ہے۔ جمیل نے کہا کہ میں نے ایک باپ کی حیثیت سے کچھ کیا ہے لیکن نکہت زرین ، چیف منسٹر چندرشیکھرراو  اور کویتا کے تعاون کے بغیر اس مقام تک نہیں پہنچ سکتی تھیں۔ جمیل احمد کی تقریر کو حاضرین نے خوب داد دی۔ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے بین الاقوامی اور قومی پلیٹ فارمز پر منعقد ہونے والے کئی باکسنگ مقابلوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ نکہت زرین کو بی بی سی انڈین اسپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے بھی  یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button