ایجوکیشن

اوٹکور منڈل مستقر کے جامعہ عائشہ سلفیہ میں یوم اساتذہ تقریب

اوٹکور: 06 ستمبر (اردو لیکس) اوٹکور منڈل مستقر کے جامعہ عائشہ سلفیہ میں سابق صدر جمہوریہ ھند سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش پر یوم اساتذہ منایاگیا۔اس اجلاس کی صدارت جناب ڈاکٹر ایم۔اے۔رحیم پاشاہ ناظم مدرسہ نے کی۔

 

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد اسماعیل جنرل سکریٹری مجلس اتحادالمسلیمین ضلع نارائن پیٹ۔جناب محمد اشفاق سوشیل ورکر۔اور این۔محمود تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی سکریٹری شاہ سوشیل جسٹس فار انٹر نیشنل سول اینڈھیومن رائٹس کونسل نے شرکت کی۔اس اجلاس کا آغاز جامعہ کی طالبہ کی قرآت کلام پاک سے ھوا۔ اس موقع پر شاہ سوشیل جسٹس اینڈ ھیومن رائٹس کونسل کی طرف سے مولاناشریف فیضی استاد جامعہ کی جناب محمد اسماعیل جنرل سکریٹری نے شال پوشی کرکے زبردست تہنیت پیش کی۔

 

جبکہ جامعہ کی معلمہ محترمہ سمینہ بیگم کو محترمہ شاہ جہاں بیگم نے ھیومن رائٹس کی طرف سے شال پوشی کرکے معلمہ کی زبردست تہنیت پیش کرتے ھوۓ معلمات کی بھرپور ستائش کی۔اس اجلاس سے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر ایم ۔اے رحیم پاشاہ ناظم جامعہ نےکہاکہ سروے پلی رادھاکرشنن نے ایک مدرس سے صدرجمہوریہ ہند کے باوقار عہدے پر فائز رھے۔اس لۓ ان کی پیدائش پر آج یوم اساتذہ تقریب منعقد کی جارہی ھے۔ اور بالخصوص طالبات سے کہاکہ آپ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کے اھم عہدوں پر فائز ھوتے ھوۓ عوام کی خدمات کرنی چاھیۓ۔اورلڑکیوں سے کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنی چاھئے۔اس اجلاس میں مہمانوں کے علاوہ معلمات اور طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

 

شکریہ پر اس اجلاس کا اختتام پزیر ھوا۔اسی طرح ملت اسلامیہ ھائی اسکول۔اردو میڈیم پرائمری اسکول۔اور اردو میڈیم ھائی اسکول میں بھی یوم اساتذہ منایاگیا۔ان پروگراموں میں محمدخورشید گدوال۔امام وخطیب جامع مسجدپنچ محمودالحسن۔عبدالشید رکن جماعت۔سہیل گنتہ۔ھیڈماسٹر فضل احمد۔منظور احمد۔ایس ایمسی چیرمن عبدالخالق کے علاوہ دیگر عہدیدارین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button