مضامین

نعتِ محمدﷺ

نہ ہوں کیوں سب سے یکتا میرے آقا
کہ ہیں رحمت سراپا میرے آقا
رسولوں اور نبیوں میں ہیں سب سے
معظم اور اعلٰی میرے آقا
بہت مشکل ہے مانا روزِ محشر
کریں گے پار بیڑا میرے آقا
یہ جانا میں نے لولاکَ لما سے
ترا ہونا ہیں دنیا میرے آقا
ذرا دیکھو کیا ان کا ہوسکا میں
مجھے کہتے تھے اپنا میرے آقا
مرے بیمار ایماں کو شفا دی
غضب کے ہیں مسیحا میرے آقا
مری ہی فکر میں رہتے تھے ہر دم
تھے کرتے پیار کتنا میرے آقا
معافی  دیدی جانی دشمنوں کو
تھے کتنے رحم فرما میرے آقا
برا ہوتا مرا انجامِ محشر
نہ بنتے جو سہارا میرے آقا
میں ہوتا آج کیا، سوچو جو ہوتے
مری جانِ تمنا میرے آقا
بہ شانِ رحمتہ الّلعالمینی
ہیں کل خلقت کےملجا میرے آقا
      ذکی طارق بارہ بنکوی
ایڈیٹر۔ہفت روزہ”صداۓ بسمل”بارہ بنکی
  سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی

متعلقہ خبریں

Back to top button