ایجوکیشن

کریک سائیڈ انٹرنیشنل اسکول میں آج یوم تجارت۔ ”ٹائم فلیورس” کے زیرعنوان دو طالبات کا تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد: کریک سائیڈ انٹرنیشنل اسکول میں آج یوم تجارت کا اہتمام کیا جس میں کم عمر اسکولی بچوں نے اپنی تجارتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آٹھویں جماعت کی طالبات مریم فاطمہ اور میمونہ گوہر نے اس موقع پر گھڑیوں کی دوبارہ ڈیزائننگ کی۔ ایک لڑکی نے 12 کے ہندسہ کو تبدیل کیا اور نیچے سے شروعات کی۔ گنتی بائیں جانب سے شروع کی گئی ۔ دوسرے تجربہ میں گھڑی کا کانٹا الٹا گھمایا گیا جہاں 12 کا ہندسہ سب سے اوپر تھا اور گنتی بائیں جانب سے شروع ہوئی ۔ انہوں نے ان گھڑیوں کو ٹائم فلیورس اور دماغ کی بتی جلا دے کا عنوان دیا۔ اس نظریہ کو کئی افراد نے پسند کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button