جنرل نیوز

سہولت مائیکروفائنانس کے برانچ مینیجرز اور برانچ مینیجنگ کمیٹی کے اراکین کے لیے کل یومی تربیتی وتفہیمی پروگرام کا انعقاد

جناب ملک معتصم خان،مولانا حامد محمدخان،جناب اقبال حسین و دیگر کا خطاب

جناب محمد اکرم ڈائریکٹر ہیومین ویلفیر فاونڈیشن تلنگانہ کی اطلا ع کے بموجب سہولت مائیکروفائنانس حیدرآباد ریجن نے 4 دسمبر 2022 بروز اتوار اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ تلنگانہ پر برانچ مینیجرز اور برانچ مینیجنگ کمیٹی کے اراکین کے لیے ایک کل یومی تربیتی اور تفہیمی پروگرام کا انعقادعمل میں لایا

 

۔پروگرام کا آغاز مولانا جاوید بیگ عمری (بی ایم سی صدر نظام آباد) کی تلاوتِ قرآن و ترجمانی سے ہوا۔پروگرام میں شرکاء کو مالیاتی طریقہ کار، کیش ہینڈلنگ پالیسی، مارکیٹنگ اور پبلسٹی، اخراجات کی تصدیق اور آڈٹ، دن بھر کی سرگرمیوں کا جائزہ، پرفارمنس، اسلامی مرابہ کا طریقہ کار اور عمل وغیرہ جیسے موضوعات پر تفصیل سے سمجھایاگیا احاطہ کیا گیا ہے۔ریاست تلنگانہ کے 19اضلاع میں قائم 39برانچس سے 120 سے زائد منتخب ممبران موجود تھے۔ واضح رہے کہ سہولت حیدرآباد کے علاقے کی شاخیں 3 ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں جن کے نام کرناٹک میں ”KARUNYA”، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ”SEVA” اور ”KHIDMAT” ہیں اوراب تک ہزاروں مستحق خاندانوں کو بلا سودی مائیکرو فائنانس اسکیم کے تحت کڑوڑہا روپے کے بلا سودی قرض چھوٹے اور اوسط کاروبار کے لئے فراہم کئے جاچکے ہیں۔

 

اس پروگرام میں سہولت حیدرآباد ریجن کے ذمہ دارجناب اقبال حسین (سیکٹری ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اے پی اور تلنگانہ چیپٹر) اور بورڈ آف ڈائریکٹرز جناب اعظم علی،جناب محمد ذکی الدین،جناب محمد اکرم نے مخاطب کیا۔جناب ملک معتصم خان (مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند) مولانا حامد محمد خان (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ) مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے بلا سود ی مائیکرو فائنانس، فائنانسنگ کا اسلامی طریقہ کار، افراد کومعاشی طور پر بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اظہارخیال کیا۔ حاضرین کی حوصلہ افزائی کی اور سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی کے کام کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button