جرائم و حادثات

میٹ پلی میں شوہر نے بیوی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا _ بیوی پر شک قتل کی وجہ

میٹ پلی _ 5 دسمبر ( اردولیکس) بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے ایک شوہر نے بیوی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں پیش آیا ۔

 

پولیس تفصیلات کے مطابق میٹ پلی کے گاجولا پیٹ کی رہنے والی 32 سالہ شاکرہ  بیگم کی شادی اسی علاقہ کے 34 سالہ شکیل بیگ  نامی شخص سے 2008 میں ہوئی تھی۔ اگرچہ ان کے تعلقات کچھ عرصے تک خوش اسلوبی سے چل رہے تھے لیکن شکیل گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی بیوی پر  شک کرتے ہوئے اسے ہراساں کر رہا تھا۔ جس پر  شاکرہ بیگم اپنے میکہ چلی گئیں۔  3 دسمبر کو دونوں خاندان کے افراد نے ان دونوں کو سمجھا کر ساتھ میں رہنے کی ترغیب دی ۔ اور شاکرہ بیگم اپنے شوہر کے پاس آگئی ۔ لیکن اسی دن شاکرہ بیگم کو شکیل نے پھر مارا پیٹا اور اس کا بے دردی سے قتل کردیا ۔ مقتول کی والدہ ہزاری بیگم نے بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والے داماد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سی آئی لکشمی نارائنا نے کہا کہ متوفی کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button