جنرل نیوز

ٹی آر ایس پارٹی ریاستی قائد محمد اطہر اللہ کی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات ۔ عادل آباد کے مختلف مسائل پر نمائندگی

عادل آباد سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

عادل آباد ۔ 5/دسمبر (اردو لیکس)ٹی آر ایس پارٹی اسٹیٹ سینئر لیڈر و ضلع صدر اردو بھون عادل آباد محمد اطہر اللہ نے آج ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ سے حیدرآباد کے پرگتی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔اور وزیر کے ٹی آر کی جانب سے ریاست تلنگانہ و بالخصوص عادل آباد میونسپل کے تحت رکن اسمبلی جوگورامنا کی قیادت میں عادل آباد کو ترقی یافتہ بنانے کیے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔وہیں ضلع عادل آباد میں جلد از جلد آئی ٹی پارک کی تعمیرات میں تیزی لانے۔نیز تامسی بس اسٹانڈ پر ریلوے اوور بریج و انڈر بریج کے تعمیراتی کاموں کا بھی جلد آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔اور اس کے علاوہ عادل آباد میں منی حج ہاؤز اور اردو بھون کی ازسرنو تعمیر و دیگر کمیونٹی حال کے لئے مزید 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کی اجرائی جلد از جلد عمل میں لانے اور ریاست تلنگانہ و عادل آباد کے مسلم بے روزگار نوجوانوں کے لئے بینک سے مربوط سبسیڈی قرضہ جات سے استفادہ کے لئے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے درخواستوں کی منظوری عمل میں لانے پر توجہ دلائی۔جس پر کے ٹی آر نے تیقن دیا کے وہ مزکورہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دینگے۔,

متعلقہ خبریں

Back to top button